مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں ٹرانسپوٹرز منگل کو 2روزہ ہڑتال کریں گے
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آل کشمیر ٹرانسپوٹروں کنفیڈریشن نے بھارتی حکومت کی طرف سے منظور کئے گئے ہٹ اینڈ رن کے نئے قانون کے خلاف کل منگل سے پورے مقبوضہ علاقے میں 2روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔
آل کشمیر ٹرانسپورٹرز کنفیڈریشن کے چیئرمین محمد شفیع میر نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے خلاف مہاراشٹرا، نئی دلی اور دیگر بھارتی ریاستوں کے ٹرانسپورٹرز ہڑتال کر رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیرمیں کنفیڈریزن نے بھی منگل اور بدھ کو ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ مقبوضہ کشمیر میں منگل اور بدھ کو مکمل ہڑتال کی جائیگی اور کوئی بھی ڈرائیور اپنی گاڑی سڑک پر نہیں لائے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت بھر میں ٹرانسپورٹرز حکومت سے ہٹ اینڈ رن کا قانون واپس لینے کا مطالبہ کرر ہے ہیں ۔