کینیڈا میں بھارتی گروہ چوری کے الزام میں گرفتار، ملک بدری کا سامنا

اوٹاوا :کینیڈا میں آٹھ بھارتی نژاد افراد کے ایک گروپ کو ایک اسٹور سے سامان چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملزمان کی عمریں 21 سے 29 سال کے درمیان ہیں اوران پر چوری اور جرائم کے ذریعے جائیداد حاصل کرنے کا الزام ہے۔ان میں سے بعض کو ممکنہ طور پر ملک بدری کا سامنا ہے۔پیل ریجنل پولیس نے، ہالٹن ریجنل پولیس اور کینیڈا پوسٹ کے ساتھ مل کرکیس کی تحقیقات کی۔ مشتبہ افراد کو مسی ساگا اور برامپٹن میں متعدد رہائش گاہوں پر تلاشی کی کارروائیوں کے بعد پکڑا گیا اوران سے چوری شدہ سامان کے 465 اشیاءبرآمد کی گئیں جن کی قیمت 400,000 سے زائد کینیڈین ڈالرزتھی ۔ملزمان کو مجموعی طورپر 344 الزامات کا سامنا ہے۔یہ واقعہ کینیڈا میںبھارتیوں کے منظم جرائم پر بڑھتی ہوئی تشویش کو ظاہرکرتا ہے۔ حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے میل باکس کو محفوظ رکھیں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں۔








