پاکستان

طالبان نے افغانستان کو بھارت کی کالونی بنا دیا، انشا اللہ شکست دشمن کا مقدر بنے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد :وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ہماری بہادر افواج بھارتی پراکسی طالبان و افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں انشا اللہ شکست دشمن کا مقدر ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواجہ آصف نے افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد توقع تھی کہ افغانستان میں امن ہو گا اور طالبان افغان عوام کے مفادات اور علاقہ میں امن پہ توجہ مرکوز کریں گے مگر طالبان نے افغانستان کو بھارت کی کالونی بنا دیا۔خواجہ آصف نے کہا طالبان نے ساری دنیا کے دہشتگردوں کا افغانستان میں اکٹھا کر لیا اور دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیا۔ افغان عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا، خواتین کو جو حقوق اسلام دیتا ہے وہ چھین لیے۔وزیردفاع نے مزید کہا کہ پاکستان نے براہ راست اور دوست ممالک کے ذریعہ حالات نارمل رکھنے کی پوری کوششیں کیں، بھر پور سفارت کاری کی مگر طالبان بھارت کی پراکسی بن گئے، آج جب پاکستان کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو ہماری افواج نے فیصلہ کن جواب دیا۔ خواجہ آصف نے کہا پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہے، ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتے ہیں۔ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button