پاکستان
وزیراعظم کاکڑ اور ای سی او کے سیکرٹری جنرل نے کشمیر، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
تاشقند:
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی اور)کے سیکرٹری جنرل سفیر خسرو نوزیری سے ملاقات کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تاشقند میں ہونے والی 16ویں ای سی او سربراہی کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے تجارت، روابط اور اقتصادی تعاون کے شعبوں ای سی او کی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔ای سی او کے سیکرٹری جنرل نے تنظیم کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت پر وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خطے میں تجارت اور رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے تنظیم کے عزم کا یقین دلایا