مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایران پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ فوجی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے ضلع بانڈی پورہ میںسرائے ڈانگر پورہ اور شادی پورہ میں کیے گئے جہاں لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے ، فوجی کارروائیوں کی مذمت کی اور نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت مذہبی اور کمیونٹی رہنما آغا سید طیب محمد رضوی نے کی جنہوں نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں فوجی کشیدگی پر تشویش کا اظہارکیا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنگ کو روکنے کے لیے مداخلت کرے۔








