مقبوضہ جموں و کشمیر

او آئی سی کا کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ

oic-1-696x516

جدہ:اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے عالمی برادری سے ایک بارپھر مطالبہ کیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت و پاکستان کی منظورشدہ قرارداد کا احترام کرے جس میں کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک آزادانہ اورغیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت دینے پر زوردیاگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت و پاکستان (یو این سی آئی پی )نے 5جنوری 1949کو متفقہ طور پر یہ قرارداد منظور کی تھی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی بعد کی قراردادوں میں یو این سی آئی پی کی قراردادکی توثیق کی تھی۔جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے حتمی حل کے لیے او آئی سی کی حمایت کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی عالمی برادری پر زور دیتی ہے کہ وہ ان قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button