مقبوضہ جموں و کشمیر

رام بن: ہندو غنڈو ں کے تشدد سے بچنے کیلئے نالے میں چھلانگ لگانے والے مسلم نوجوان کی تلاش جاری

دلدوز واقعے کے خلاف احتجاج مظاہرے چوتھے روز بھی جاری

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع رامبن کے علاقے رامسو میں ہندو انتہاپسندوں کے تشدد سے بچنے کے لئے مقامی نالے میں چھلانگ لگانے والے مسلمان نوجوان تنویر احمد چوپان کی تلاش مسلسل جاری ہے جبکہ دلدوز واقعے کے خلاف علاقے کے لوگ آج چوتھے روز بھی سراپا احتجاج ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تنویر احمد چوپان نامی ایک مقامی نوجوان گاڑی میں دودھ دینے والی گائے اور اس کابچھڑا لے جا رہا تھا کہ مکرکوٹ میں ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے اسے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔تنویر جان بچانے کے لیے ایک نالے میں کود گیا جس کے بعد اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا ۔اس اندوہناک واقعے کے خلاف ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ تنویر احمد کا سراغ لگانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔تنویر اپنی ماں اور چار بہنوں کا واحد سہارا تھا۔ نوجوان کے اہل خانہ اور دیگرعزیز و اقارب غم سے نڈھال ہیں اور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔KMS-03/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button