مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ نومبرمیں 20کشمیریوں کو شہید کیا

سرینگریکم دسمبر ( کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ نومبر میں 20 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابض فوجیوں نے ان میں سے 8کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا۔اس دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین اور سوگواروں پر گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسو گیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم سے کم 18افراد زخمی ہوگئے ۔ مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی209 کار ر وائیوں کے دوران 66شہریوں جن میں بیشتر نوجوان ، کارکن اور طلبا شامل تھے کو گرفتار کرلیاگیا۔ ان میں سے متعدد پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا کالاقانون یو اے پی اے لاگو کردیاگیا ۔ان شہادتوں کے نتیجے میں تین خواتین بیوہ اورچھ بچے یتیم ہو گئے۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ایک مکان کو نقصان بھی پہنچایا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button