مودی سرکارمیں جعلی ویزا مافیا کاراج،بھارتی نوجوانوں کامستقبل دائو پرلگ گیا

نئی دلی :بھارت میں مودی سرکارکے دور حکومت میں جعلی ویزا مافیا کاراج ہے۔بھارتی نوجوانوں کامستقبل دائو پرلگ گیا۔دنیا کے مختلف ممالک مجرمانہ نیٹ ورکس اورشرپسندی میں ملوث غیرقانونی مقیم بھارتیوں کونکالنے پرمجبورہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جریدے دی نیو انڈین ایکسپریس نے کینیڈا میں غیرقانونی مقیم بھارتی شہریوں کو بے نقاب کردیاہے۔
جریدے کے مطابق کینیڈا میں قانون کی تبدیلی کے بعد9ہزار بھارتی پناہ گزینوں کی ملک بدری کاخدشہ ہے ۔کینیڈین محکمہ امیگریشن نے9 ہزاربھارتیوں سمیت مجموعی طورپر 30ہزارافرادکو اسائلم کیلئے نااہل قراردیا ہے،کینیڈین محکمہ امیگریشن نے متعلقہ افرادمیں سے کچھ کوفوری ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔ کینیڈامیں ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد پناہ کے متلاشی دیگربھارتی شہری بھی اس نئے قانون سے متاثر ہوں گے۔ماہرین کے مطابق بھارتی ریاستی سرپرستی میں مجرمانہ نیٹ ورکس کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔بھارتی شہریوں کا بیرون ملک روزگار اور اسائلم کیلئے دھکے کھانا مودی سرکارکے نام نہاد شائننگ انڈیا کے دعووں کی عملًا نفی ہے۔








