دہلی ہائی کورٹ نے شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو2017 سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں جھوٹے مقدمات میں نظر بند ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے بھارتی تحقیقاتی ادارے ” این آئی اے“ کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعدہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس شلندر کور پر مشتمل ہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ نے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
شبیر احمد شاہ نے اپنی عرضداشت میں کہا تھا کہ ان کے خلاف 24 جعلی مقدمات ہیں جن میں سے 18 مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ درخواست گزار شبیر احمد شاہ کی جانب سے سینئر وکیل Colin Gonsalves عدالت میں پیش ہوئے۔ ٹرائل کورٹ نے 7 جولائی 2023 کو ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی تھی۔







