بھارت

” دی کشمیرفائلز“ کویوٹیوب پر ڈال دیں،اروند کچریوال کا بی جے پی کو طنزیہ جواب

نئی دہلی25مارچ( کے ایم ایس)
نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کچریوال نے بی جے پی ارکان اسمبلی کی طرف سے فلم ”دی کشمیر فائلز“ کو دارلحکومت میں ٹیکس فری قرار دینے کے مطالبے کا ظنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا اسے یوٹیوب پر ڈال دیں، یہ مفت ہو جائے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کچریوال نے بی جے پی ارکین اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا” آپ ہم سے اسے ٹیکس فری بنانے کے لیے کیوں کہہ رہے ہیں۔ اگر آپ اتنے ہی خواہش مند ہیں تو وویک اگنی ہوتری سے کہیں کہ اسے یوٹیوب پر ڈال دیں، یہ مفت ہو جائےگی اور ہر کوئی اسے دیکھ سکے گا۔ وزیر اعلیٰ کے اس جواب پر ”عام آدمی پارٹی “ کے ارکین اسمبلی نے خوب قہقہے لگائے اور ڈیسک بجائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button