بھارت
منی پور:بھارتی پولیس نے چھ کارکنوں کو گرفتار کر لیا

امپھال:بھارتی پولیس نے بی جے پی کے زیر اقتدارشورش زدہ ریاست منی پور میں چھ نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ چھ نوجوانوں کو، جن میں بیشتر کارکن تھے، کو منی پور کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے تین ارکان کو ضلع ٹینگنوپال کے سرحدی قصبے مورہ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ کے ایک فعال کیڈر کو بھی تھوبل ضلع کے یاریپک بازار سے گرفتار کیا گیاہے۔







