
پونے:بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے کہا ہے کہ مسلح افواج ضرورت پڑنے پر آپریشن سندور 2کے لیے تیار ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بری فوج، ائر فورس اور بحریہ جنگ کی صلاحیت بڑھا رہی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے شکست خوردہ سربراہ نے ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پونے کے 150ویں کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے حاشیہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہ تینوں مسلح افواج اگلے دور کی تیاری کر رہی ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ مستقبل کی جنگ زمین، سمندر اور فضا تک محدور نہیں رہے گی بلکہ خلا اور سائبر اسپیس میں بھی لڑ ی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج خود کو مستقبل کی جنگوںکیلئے تیار کر رہی ہیں۔
بھارت کو مئی2025کی لڑائی میں جس عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا وہ رہتی دنیا تک اسکے زخم چاٹتا رہیگا۔ بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی طرف سے آئے روز جو جارحانہ بیانات سامنے آرہے ہیں ان سے انکی شکست خوردگی واضح نظر آتی ہے ۔ بھارتی فوج کے سربراہ کا یہ کہنا ہے کہ بری فوج، ائر فورس اور بحریہ جنگ کی صلاحیت بڑھا رہی ہیں اور مستقل کی جنگوں کیلئے خود کو تیار کر رہی ہیں، ایک طرح سے اس بات کا اعتراف ہے کہ مئی 2025کی لڑائی میں پاکستان کی مسلح افوا ج کی صلاحیت مقابلے میں بھارتی فورسز کی صلاحیت صفر رہی ہے ۔
تجریہ کاروں کا کہنا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کی طرف سے جو جارحانہ بنایات وقتافوقتا سامنے آرہے ہیں ، ان سے انکی بوکھلاہٹ صاف جھلکتی ہے۔بھارت اس طرح کے بیانات کے ذریعے محض اپنی ناکامیوں ، شرمندگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے بھارت کو جس ذلت آمیز شکت سے دوچار کیا ، پوری دنیا اسکی معترف ہے






