بھارت

کسان تنظیموں کانئی دلی کی طرف دوبارہ مارچ کا اعلان

delhi-farmers-hold-kisan-mahapanchayat-at-ramlila-maidan-over-unfulfilled-demandsچنڈی گڑھ:
بھارت میں مودی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ریاست پنجاب کے کسانوں نے ایک بارپھر دارلحکومت نئی دلی کی طرف مار چ کا اعلان کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منگل کو چندی گڑھ میں کسان تنظیموں کے اجلاس میں کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال نے اعلان کیا کہ عدالتی احکامات پر شمبھو بارڈر کھلتے ہی کسان دلی کی طرف مارچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں نے شمبھو اور کھنوری سرحدوں پر جمع ہونا شروع کر دیا ہے اور وہ دلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہمیں جہاں بھی روکے گی اس کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی۔جگجیت سنگھ ڈلیوال نے کہاکہ کسانوں کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت ہم سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرتی۔ انہوں نے کہاکہ15ستمبر کو جیند کے قریب ایک بڑی مہاپنچایت منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کسان اپنے مطالبات کے حق میں 15اگست کو ٹریکٹر مارچ نکالیں گے ۔جگجیت سنگھ ڈلیوال نے کسان شوبھاکرن کی موت کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی خصوصی ٹاسک فورس کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ہریانہ حکومت کی طرف سے تحقیقات میں انصاف کی کوئی امید نہیں ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button