بھارت

نئی دلی: پولیس اہلکار نے تین ساتھی اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

نئی دلی 18 جولائی (کے ایم ایس)
بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں تعینات سکم پولیس کے ایک اہلکار نے آج اپنے تین ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اہلکار نے ساتھی اہلکاروں کو اپنی بیوی کے بارے میں اشتعال انگیز تبصرہ کرنے پر گولیاں مارکر ہلاک کیا۔یہ واقعہ دہلی کے علاقے حیدر پورمیں ایک واٹر پلانٹ کے قریب پیش آیا۔ ملزم پرابین رائے نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پولیس روہنی پرناو طائل نے ذرایع ابلاغ کو بتایا ہے کہ موقع پر پہنچنے پرپتہ چلا کہ سکم پولیس سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گولی لگی تھی، جن میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button