بھارت
پنجاب: کانگریس، عام آدمی پارٹی رہنمائوں کو گولیاں مارکر زخمی کر دیاگیا
چندی گڑھ: بھارتی پنجاب میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے رہنمائوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب کے شہر امرتسر میں عام آدمی پارٹی کے ایک مقامی رہنما جے پال سنگھ کی ہندوتوا بی جے پی کے ایک شخص کے ساتھ کسی بات پر تکرار ہو گئی جس دوران اسے گولیاں مار دی گئیں۔ زخمی رہنما کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ایک اور واقعے میں رائے کوٹ میں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 4 سے کانگریس امیدوار جگ دیو سنگھ جگا پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔




