بھارت

بھارت کی جمہوریت ایک فریب اوردھوکہ ہے

اسلام آباد:بھارت کی جمہوریت ایک فریب اور دھوکہ ہے، جسے جمہوری اقدار کے احترام کا غلط تاثر پید اکر کے اختلاف رائے کو خاموش کرانے میں ملوث طاقتور اسٹیبلشمنٹ نے کنٹرول کرر کھا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اقلیتوں اور ناقدین کو ریاستی ظلم و جبر کا سامنا ہے اور عدالتی نظام انہیں انصاف کی فراہمی میں مسلسل ناکام ہے۔2024میں اقوا م متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھارت کو تشویش کا حامل ملک قرار دیاتھا، اس تشویش کو دور کرنے کیلئے کوئی صلاحات نہیں کی گئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوںمیں فورسز اہلکاروں سے جوابدہی کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ بھارت کے2024کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،جس کے نتائج کو حکمران اشرافیہ کے حق میں یقینی بنایا گیاتھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے یو ایس ایڈ کے ذریعے بھارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے بھارت کے 2024کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے 21 ملین ڈالر خرچ کیے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button