بھارت

بی جے پی جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کو لڑانا چاہتی ہے، محبوبہ مفتی

mehbooba-muftiسرینگر13 اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کو مذہب اور علاقائیت کی بنیاد پر لڑانا چاہتی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے کولگام کے علاقے نوپورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگست2019میںمودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں دفعہ 370کی غیر قانونی طورپرمنسوخی کے بعد نام نہاد حلقہ بندیاں کی گئیں تاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی مقبوضہ علاقے میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنی من مانی کرسکے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مذمو م عزائم اب اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ وہ مقبوضہ علاقے میں اپنے نو آبادیاتی منصوبے پر عمل درآمد کیلئے غیر ریاستی ہندوئوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دے رہی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ اب جموں کے ڈوگرہ سماج کو بھی تنگ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اور لداخ کے عوام کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے مذموم عزائم کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے جو کشمیریوں سے انکی تہذیب، ثقافت ، حق رائے دہی اور کاروبار کے مواقع چھین رہی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button