مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی مسلسل 17 ویں روز بھی جاری

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی پیر کو مسلسل 17ویں روز بھی جاری رہیجس سے مقامی باشندوں کی شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقوںگمبھیرموگلہ اور ڈوریمل میں بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز، پیرا کمانڈوز اور ویلج ڈیفنس گارڈزکا آپریشن مسلسل جاری ہے۔آپریشن میں جنگی ہیلی کاپٹروں، ڈرونز اور سراغ رساں کا استعمال کیا جارہا ہے۔طویل آپریشن کے دوران بھارتی فوج کا ایک افسربھی مارا گیاہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلسل فوجی کارروائی نے علاقے میں معمولات زندگی کومفلوج کرکے رکھ دیاہے اورعلاقے میںخوف و ہراس اوربے یقینی کا ماحول پیدا ہوا ہے۔مسلسل17 دن کی کارروائیوں کے باوجود بھارتی فورسزکو اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے جبکہ عام شہری فوجی محاصرے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button