مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ میںبھارتی فورسزکی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے بتایاکہ بھارتی فورسز کو بدھ کو سرینگر بارہمولہ ہائی وے پر حاجی واڑہ پائین میں ایک مشکوک چیز ملی جس کے بعد علاقے میںآپریشن شروع کیا گیا۔فورسز نے فوری طور پر علاقے کو محاصرے میں لے کرتلاشی کی کارروائی شروع کی ۔پولیس کی ایک ٹیم بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچی تاکہ مشکوک چیز کا جائزہ لے سکے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔






