مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں متعدد مقامات پر آگ نے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں جنگلات میں متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے قریبی دیہات کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ کھڈیاں، اندرولا، چکلی، میہاڑی اور بتھونی کے جنگلات تک پھیل گئی۔ حکام نے بتایا کہ دشوار گزار اور دور دراز علاقوں کی وجہ سے فائر ٹینڈرز کے لیے متاثرہ مقامات تک پہنچنا مشکل ہے۔حکام نے بتایا کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ بجھانے والی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بہت سے متاثرہ علاقے ناقابل رسائی ہیں جس سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button