مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ : لوگوں کا قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

سرینگر28اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں لوگوں نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے رہمو تیلی محلہ میں لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف پلوامہ رہمو سڑک پر کئی گھنٹوں تک دھرنا دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت مکمل طور پر معطل رہی ۔ مظاہرین جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل تھی نے مطالبہ کیا کہ علاقے کو پینے کے پانی کی سپلائی جلد از جلد بحال کی جائے ۔ مظاہرین نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ گرمیوں کے ان ایام میں علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ گزشتہ دس برسوں سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے سبب پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ انہوںنے قابض انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کو پانی کی سپلائی کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button