مقبوضہ جموں و کشمیر

تارکین وطن کشمیری تنازعہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں : مقررین برمنگھم کانفرنس

 

hameed

برمنگھم14مئی (کے ایم ایس) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں آل پارٹیز کشمیر رابط کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کانفرنس کے مقررین نے مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کانفرنس کی صدارت آل پارٹیز کشمیر رابط کمیٹی کے سرپرست اعلی مفتی فضل احمد قادری نے کی جبکہ حریت رہنما عبدالحمید لون اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔مقررین نے تارکین وطن کشمیریوں پر زوردیاکہ وہ اس نازک صورتحال میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور بین الاقوامی برادری کی توجہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی طرف مبذول کرائیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریاں جاری ہیں اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموںو کشمیر کے مسلم اکثریتی تشخص کو ختم کرنے کے لئے غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل جاری کررہا ہے اور کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کا قتل عام کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموںو کشمیر میں غیر قانونی طور پر حلقہ بندیاں کیں تاکہ مقبوضہ جموںو کشمیرپر آر ایس ایس کا وزیر اعلی مسلط کیا جائے اور کشمیری عوام پر مزید مظالم ڈھائے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا جارہا ہے تاکہ کشمیریوں کی آواز کو دبایا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نظربند ہیں اور ان کو بھارت کی دور دراز جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔ مقررین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے فوری مداخلت کریں اورکشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لئے اپنا کرداراداکریں۔ کانفرنس سے حریت رہنما عبدالحمیدلون ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی ،صدر آل پارٹیز کشمیر رابط کمیٹی چودھری محمد شاہنواز، سیکرٹری جنرل فاروق احمد قادری اوردیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button