مقبوضہ جموں و کشمیر

لداخ: ”ایل بی اے ، ایل جی اے” نے 23جون کو ہڑتال ، ریلی کی کال دیدی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر کے خطے لداخ میں ”لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن (ایل بی اے)ور لداخ گونپا ایسوسی ایشن (ایل جی اے )نے 23 جون کو ہڑتال اور پرامن ریلی کا اعلان کیا ہے جسکا مقصد خطے کو درپیش مسائل کے حل کے اپنے مطالبے پر زور دینا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایل بی اے کے رہنماں کا کہنا ہے کہ ان مسائل میں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے لیہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے درمیان رواں برس 22 مئی کو ہونے والے اجلاس کے منٹس جاری کرنے میں تاخیر، شراب کی نئی پالیسی اور بعض دیگر معاملات شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کی کال پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، مختلف اسٹیک ہولڈرز اور کمیونٹی تنظیموں بشمول ہوٹل ایسوسی ایشن، ٹریڈ اینڈ ٹریول الائنس اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکا نے ان مسائل کو جمہوری اور پرامن طریقے سے اٹھانے کی حمایت کا اظہار کیا۔دونوں تنظیموں نے شہریوں، تاجروں، ہوٹلوں، ٹرانسپورٹروں اور ملازمین سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال کی مکمل حمایت کریں اور پرامن ریلی میں نظم و ضبط کے ساتھ شرکت کریں۔ دونوں تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہڑتال اور ریلی کا مقصد لداخ کے لوگوں کی اجتماعی آواز کو پہنچانا اور ایسے معاملات پر بروقت توجہ اور کارروائی کی کوشش کرنا ہے جن کے خطے کے لیے اہم سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور انتظامی مضمرات ہیں۔
دریں اثنا لیہہ ایپکس باڈی نے کہا ہے کہ اس نے بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ 22 مئی کے اجلاس کے منٹس پر دستخط نہیں کیے ہیںکیونکہ بات چیت کے دوران زیر بحث ایک اہم مسئلے کو سرکاری ریکارڈ سے خارج کر دیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button