بہار : ہندو توا رہنمائوں کی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر
پٹن:بھارتی ریاست بہار کے شہر گیا میں ہند و توا رہنمائوں نے ایک پروگرام کے دوران مسلمانوں کے خلاف انتہائی نفرت انگیز اور توہین آمیز بیانات دیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوںنے یہ بیانات ”ویر ہندو وجئے ہندو” کے بینر تلے منعقدہ ایک خود دفاعی تربیتی پروگرم کے دوران دیے جو سترہ جون کو منعقد کیا گیا تھا۔
پروگرام کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے ۔ ویڈیومیں ہندوتوارہنمائوں کو مسلمانوں کیخلاف انتہائی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔ایک مقرر نے کہا کہ ہندوئوں کو مسلمانوں کے خلاف اپنے دفاع کے لیے سوروں کا استعمال کرنا چاہیے ۔ انہوںنے مسلمانوں کے خلاف ”لو جہاد اور مذہبی تبدیلیوں ” سے متعلق الزامات لگائے ۔ ہند و توا رہنمائوں کی نفرت انگیز تقاریر سامنے آنے کے بعد مقامی لوگوں اور سماجی حلقوق میں تشویش کی شدید لہر ڈوڈگئی ہے ۔ حقوق کے کارکنوں نے ان بیانات کو نفرت انگیز قراردیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے اور خبر دار کیا کہ اس طرح کی اشتعال انگیز زبان فرقہ وارانہ کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے







