بھارت

بھارتی فوجیوں نے چھتیس گڑھ میں دوافراد کو ہلاک کر دیا

رائے پور: بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجیوں نے ایک تلاشی کارروائی کے دو افرادکو ہلاک کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے دعویٰ کیاکہ ہلاک ہونے والے ما ئونواز باغی تھے جوایک آپریشن کے دوران مارے گئے۔بھارتی فوج نے بتایاکہ چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ اوربیجاپور اضلاع کی سرحد پر مائونوازوں کی طرف سے نصب کردہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کے بعد جوابی کارروائی میں دو مائو نواز باغی مارے گئے۔
دریں اثنا، چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں تیز دھار والے ہتھیاروں سے لیس نامعلوم حملہ آوروں نے تین افراد کو ہلاک کر دیا۔ ایک پولیس افسرنے بتایا کہ یہ واقعہ باسا گوڈا پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے میں ایک سڑک پر پیش آیا، تاہم واقعے کے پیچھے وجوہات کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button