بھارت دنیا کابدترین ملک ہے:سابق سی آئی اے افسر جان کریاکو

نئی دہلی: سابق سی آئی اے افسر جان کریاکو نے کہاہے کہ بھارت دنیا کا بدترین ملک ہے اوروہ بھارت سے نفرت کرتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جان کریاکو نے جنہوں نے سی آئی اے کے ساتھ خدمات انجام دیں اور 72 ممالک کا دورہ کیا، ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں سچ بولنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں مل سکتی ہیں لیکن وہ اپنے مشاہدے پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے سی آئی اے کے ساتھ 72 ممالک کا دورہ کیاجن میں بھارت بدترین ملک ہے جہاں سب سے زیادہ حقیر اور بدصورت لوگ رہتے ہیں؟ میں بھارت سے نفرت کرتا ہوں۔کریاکو نے بار بار کھلے میں رفع حاجت کے وسیع مسئلے کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لوگوں کو سڑکوں پر کھلے عام رفع حاجت کرتے دیکھا ہے اوریہ روز کا معمول ہے۔انہوں نے کہاکہ غریب ترین ممالک بھی بھارت سے زیادہ صاف ستھرے اور منظم ہیں۔ جب ان کے بیان پر نسل پرستی کا الزام لگا تو اس نے جواب دیانہیں، یہ ایک اور چیز ہے۔سابق انٹیلی جنس افسر کے دو ٹوک بیان نے آن لائن بڑے پیمانے پر بحث چھیڑ دی ہے اور اسے IndiaExposed اور RealityCheck جیسے ہیش ٹیگز کے تحت بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔بہت سے لوگ ان کے اس بیان کو بھارت کی اربوں ڈالر کی لاگت سے عالمی امیج بنانے کی مہموں”انکریڈیبل انڈیا“ اور”کلین انڈیا“ کے لیے ایک بڑادھچکہ قراردیتے ہیں ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کئی سالوں کے پروپیگنڈے کے باوجود کریاکو کے مشاہدات بھارت کے زمینی حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں۔حفظان صحت، صفائی ستھرائی اور شہری احساس کے مسلسل مسائل نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے ملک کی تشہیری مہم اور زمین پر موجود تلخ حقائق کے درمیان وسیع فرق بے نقاب ہو رہا ہے۔ویڈیو نے ایک ایسے وقت میں بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو مزید نقصان پہنچایا ہے جب بھارت جارحانہ انداز میں خود کو ایک ابھرتی ہوئی عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔





