مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : آتشزدگی کے واقعے میں 2گھر خاکستر

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں آج آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو گھر خاکستر ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ شہر کے علاقے خانیار کے تبردار محلہ میں پیش آیا۔ ائر اینڈ ایمرجنسی سروسز (ایف اور ای ایس) کے عہدیداروں نے بتایا کہ کنٹرول روم کو صبح تقریباً 3 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد ٹیمیں فوری طور پرموقع پر پہنچ گئیں۔انہوںنے کہا کہ ایک چار منزلہ مکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ایک تین منزلہ رہائشی گھرکو بھی جزدی نقصان پہنچا۔
آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے






