مقبوضہ جموں و کشمیر

ریاسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور تین بچے جاں بحق

land silide

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع ریاسی کے علاقے چسانہ میں اتوار کو مٹی کا تودہ گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے باعث اتوار کی رات کنڈردھن چسانہ میں ایک کچے مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے جن میں تین بچے اوران کی ماں شامل ہیں۔ مٹی کا تودہ گرتے وقت متاثرین سو رہے تھے۔ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ واقعے میں محمد فرید کی بیوی 30سالہ پھلہ اختر، ان کی بیٹی5سالہ نسیمہ اختر،بیٹی3سالہ صفین کوثراوردو ماہ کی بیٹی سمرین کوثر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ زخمی ہونے والوں میں 60سالہ کالو اوران کی بیوی 58سالہ بانو بیگم شامل ہیں۔عہدیدار نے بتایاکہ ریسکیو ٹیموں نے تمام لاشیں نکال لی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button