مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی کے کل جماعتی اجلاس کے بعد ”دل کی دوری ”میں اضافہ ہوا، گپکار اتحاد

سرینگر07 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں چھ سیاسی جماعتوں کے اتحاد پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلئریشن نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت 24 جون کو ہونے والے کل جماعتی اجلاس کے بعددل کی دوری اور مایوسی میں مزیداضافہ ہوا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتحاد کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ہم بھارت اور جموں وکشمیرکے درمیان خلا کو پر کرنے کیلئے نئی دلی میں کل جماعتی اجلاس میں گئے تھے جیسا کے بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہاتھا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سیاسی نظربندوںکی رہائی ،سیاسی سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول کے قیام اورسیاسی کارکنوںاورکشمیری عوام پر عائد پابندیوں کے خاتمے جیسے اعتماد سازی کے اقدامات پر زور دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کل جماعتی اجلاس ہماری توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ بھارت نے کل جماعتی اجلاس کے بعد ان دو مہینوں میں اعتماد سازی کے کسی اقدام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔محمد یوسف تاریگامی نے کہاکہ اس اجلاس کے بعد کسی قسم کی مثبت پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے جموںوکشمیر اور بھارت کے درمیان دل کی دوری اور مایوسی میں اضافہ ہوا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button