مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کی بہوری کدل میں آتشزدگی سے متاثرہ تاریخی بازار مسجد اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو کیلئے مدد کی اپیل

WhatsApp Image 2024-06-28 at 6.59.17 PM

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے صاحب حیثیت ، متمول افراد اور کاروباری انجمنوں کے ذمہ داروں سے گزشتہ دنوں بہوری کدل سرینگر میں آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں جل کر خاکستر ہونیوالے تاریخی بازار مسجد سمیت متعدد مکانات اور کاروباری مراکز کی تعمیر نو کیلئے ہر ممکن مالی معاونت کی اپیل کی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ بہوری کدل کا واقعہ ہم سب کیلئے انتہائی تکلیف دہ اور باعث تشویش ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ متاثرین کی بحالی کیلئے امداد باہمی کے عظیم اسلامی جذبے کے تحت مسجد کی تعمیر نو اور متاثرین کی بازآبادکاری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے آئندہ بہوری کدل جیسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے پیشگی احتیاطی اقدامات اختیار کرنے پر زوردیا۔ میرواعظ نے خاص طور پر وادی کی تمام تاریخی مساجد،خانقاہوں، امام بارگاہوں اور آستانوں کی انتظامی کمیٹیوں اور ذمہ داروں پر زور دیا کہ وہ ان تاریخی مراکز کو آفات ناگہانی خصوصا آگ سے بچانے کیلئے جدید آلات اور وسائل سے استفادہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مقدس اور تاریخی مقامات کے تحفظ کیلئے ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں پانی کی ترسیل اورآگ بھجانے والے نظام کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ آتشزدگی جیسے ہولناک واقعات کے نتیجے میں ان مقامات کا تحفظ ہوسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button