مقبوضہ جموں و کشمیر

یونیسکو نے سرینگر کو 49تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل کرلیا


سرینگر 09 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر دنیا بھر میں یونیسکو کے 49تخلیقی شہروں کی فہرست میں دستکاریوں اورآرٹ کے زمرے میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے جبکہ عالمی ادارے نے گوالیار کو اس فہرست میں شامل کرنے کی بھارت کی درخواست کو رد کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو اہمیت دینے پر 49شہروں کو 246شہروں کے نیٹ ورک میں شامل کیا ہے ۔یونیسکو کی ویب سائیٹ پر جاری کی گئی ایک پریس ریلیزکے مطابق نیٹ ورک میں اب 90 ممالک کے 295شہروں شامل ہیں جو پائیدار شہری ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ثقافت اور تخلیقی دستکاریوں، لوک آرٹ، ڈیزائن، فلم، گیسٹرونومی، ادب، میڈیا آرٹس اور موسیقی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے کہا کہ ہر شہر میں ایک نئے شہری ماڈل کو تیار کرنے کی ضرورت ہے، جس کے معمار، ٹائون پلانرز، لینڈ سکیپرز اور شہری ہوں۔ہم ہر ایک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ شہروں کے درمیان بین الاقوامی تعاون کو تقویت دینے کے لیے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کریں جسے یونیسکو فروغ دینا چاہتا ہے۔دلچسپ امریہ ہے کہ یونیسکو نے انڈین نیشنل کمیشن فار کوآپریشن ود یونیسکو کی جانب سے ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیارکو اس فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے جبکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کو فہرست میں شامل کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button