بھارت

رام مندرچندہ غبن میں ملوث افرادکو فوری گرفتارکیا جائے،کانگریس

'دیتے ہیں بھگوان کو دھوکہ انسان کو کیا چھوڑیں گے ۔'' جئے رام رمیش

نئی دلی:کانگریس نے ایودھیا کے رام مندر میں چندہ اور چڑھائوں کے غبن پروزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا یا ہے اور اسکام میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے ترجمان اکھلیش پرساد سنگھ نے نئی دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے حاظر سروس جج کی نگرائی میں ہونی چاہئیں کیونکہ بدعنوانی کی جڑیں بہت گہری ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ٹریسٹ کے ذمہ داروں پر سنگین الزامات لگے ہیں لہذا انہیں فوری گرفتار کیا جائے ، ٹریسٹ کو بھی تحلیل کر دیا جائے کیونکہ لوگوں کا اس پر سے بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ اکھلیش پرساد نے کہا کہ بدعنوانی کے اس واقعے سے پتہ چلا ہے کہ بی جے پی رہنما سچے رام بھگت نہیں ہیں کیونکہ ان لوگوں نے تحقیقات کا حکم نہ دیکر رام کی مریادا کاپالن نہیں کیا ، ملک جانتا ہے کہ وزیر اعظم مودی اتنے بڑے معاملے پر خاموش کیوں ہیں۔
اکھلیش پرساد سنگھ نے مزید کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ، اگر کوئی اپوزیشن والا اس میں ملوث ہوتا تو ای ڈی اور سی بی آئی انہیں فوری گرفتار کر لیتیں۔ کانگریس قائد جئے رام رمیش نے اس موقع پر فلم ”اپکار” کا یہ ڈدائیلاگ دہرایا کہ ”دیتے ہیں بھگوان کو دھوکہ انسان کو کیا چھوڑیں گے ۔”

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button