بھارت

چھتیس گڑھ :بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہیڈ کانسٹیبل کی خودکشی

چھتیس گڑھ بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہیڈ کانسٹیبل کی خودکشینئی دلی:
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میںپیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل وپن چندرانے ریاست کے ضلع دنتے واڑہ میں 195ویں بٹالین ہیڈ کوارٹر میں اپنی سروس رائفل گولی مار کر خودکشی کی۔ ہیڈ کانسٹیبل وپن چندرا کو فوری طور پر دنتے واڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ سی آر پی ایف اہلکاروں کی بڑی تعداد کو ضلع میں نکسل باغیوں سے نمٹنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ نکسل باغی مختلف بھارتی ریاستوں میں سیاسی ناانصافی کے خاتمے، علیحدہ وطن کے قیام اور بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button