بھارت میں کورونا کے مزید تین لاکھ 17ہزارنئے کیسز رپورٹ
نئی دلی20 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں مہلک کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران تین لاکھ 17ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 491افراد کی مہلک وبا کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں تین لاکھ17ہزار532 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 82لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ اس دوران وائر س سے متاثرہ 441افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس سے کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چارلاکھ 87 ہزار 693ہو گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح 16.41 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران بھارت میں کورونا وائر س کی نئی قسم اومیکرون کے نوہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔