بھارت

منی پور میں مظاہرین پر پیلٹ چھروں کے استعمال نے مقبوضہ کشمیر کی یادیں تازہ کر دیں

نئی دہلی:
شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں دو طلباءکے قتل کیخلاف طلباءکے احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔
امپھال کے مشرقی اور مغربی اضلاع میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے دوران تقریباً 100 طلباءزخمی ہوئے جن میں سے کم از کم 10 مہلک پیلٹ چھرے لگنے سے زخمی ہوئے ۔ متعدد طلباءکے کندھوں ، سروں اور آنکھوں پر پیلٹ لگنے سے زخم آئے ہیں۔ زخمی طلباءدارلحکومت امپھال کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
رواں برس چھ جولائی سے لاپتہ دو طلباءکی لاشیں برآمد ہونے پر طلباءگزشتہ کئی دنوں سے سخت سراپا احتجاج ہیں۔
یاد ہے کہ بھارتی فورسز نے 2016میں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد چلنے والی احتجاجی تحریک کے دوران پرامن مظاہرین پر پیلٹ بندوں کا وحشیانہ استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں سینکڑوں کشمیری بصارت سے محروم ہو گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button