بھارت
یوپی :بھارتی تربیتی طیارہ گر کر تباہ، خاتون پائلٹ زخمی
نئی دلی:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک تربیتی طیارے کے حادثے میں ایک خاتون پائلٹ زخمی ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ طیارہ، جس نے علی گڑھ ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی، کاس گنج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں پولیس لائنز کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ زمین پر گرنے سے قبل بجلی کی ایک ہائی ٹینشن پاور لائن سے بھی ٹکرایا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس او پی سنگھ نے بتایا کہ طیارہ جوعلاقے کے اوپر سے پرواز کر رہا تھا کہ اچانک قریبی کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔زخمی ٹرینی پائلٹ، جس کی شناخت کائنات کے طورپر ہوئی ہے جو مہاراشٹر کی ہے،اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور اعلی انتظامی اہلکار امدادی ٹیموں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔







