بھارت
فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے پرکرناٹک پولیس کا25افراد کے خلاف مقدمہ درج
بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کرنے پر25افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فلسطین کے حق میں مظاہرہ ریاستی دارالحکومت بنگلورو میں ایم جی روڈ کے قریب کیا گیا اور اس میں 150سے زائد افراد نے شرکت کی۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ بہوتوا کرناٹک سنگٹھن کے منتظمین اور کارکنوں نے مظاہرے کی اجازت نہیں لی تھی۔ایف آئی آر کیوبن پارک پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہندکی مختلف دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔بنگلوروکے پولیس کمشنر بی دیانند نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ بغیر کسی اطلاع یا اجازت کے ایک ہجوم کو جمع کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 25 افراد کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔