بھارت
بھارتی حکومت کا یوٹیوب سے 10چینلوں کی 45ویڈیو ز بلاک کرنے کامطالبہ
نئی دلی26ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے 10یوٹیوب چینلوں کی 45ویڈیوز پر پابندی لگانے کامطالبہ کیا ہے۔
بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز 2021کے تحت یو ٹیوب پر ان ویڈیوز کوبلاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنہیں اب تک 1کروڑ30لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔بھارتی حکومت نے نفرت پھیلانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی آڑ میں یوٹیوب سے ان 45یوٹیوب ویڈیوز پر پابندی لگانے پر زوردیا ہے ۔