بھارت

اترپردیش :مذہبی شناخت کی بنیاد پر مسلم مسافر پرہندو بلوائیوں کا حملہ

نئی دہلی:بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرین سے سفر کے دوران ہندوتوا بلوائیوں نے ایک مسلم شخص پر اس کی داڑھی اور ٹوپی کی وجہ سے وحشیانہ تشدد کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور سے تعلق رکھنے والے محمد مظہر حسین، نے جو حج و عمرہ ٹریول ایجنسی چلاتے ہیں میڈیا کو بتایا کہ وارانسی-آسنسول میمو ایکسپریس میں سفرکے دوران5 نوجوان ہندوتوا نعرے لگاتے ہوئے داخل ہوئے اور بلا اشتعال طورپر ان پر حملہ کر دیا۔محمد مظہر حسین کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک نے ان کے سر پر کسی بھاری چیز سے وار کیا جس سے ان کے سر سے شدید خون بہنے لگا اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صرف ان کی داڑھی اور ٹوپی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا، کیونکہ حملے سے قبل ان کا کسی سے کوئی جھگڑا یا تلخ کلامی نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں اس وقت ہوش آیا جب ریلوے اہلکاروں اور گورنمنٹ ریلوے پولیس نے انہیں ہسپتال منتقل کیا۔ محمد مظہر حسین کا کہنا تھا کہ پولیس اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی اور ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک ریلوے حکام یا پولیس کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button