بھارت

امریکہ میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ

US sikh protest

واشنگٹن:امریکہ میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مختلف ریاستوں سے آئے سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے خالصتان کے حق میں اوربھارت کے خلاف نعرے لگائے ۔مظاہرین نے امریکہ سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت میں سکھوں پر مظالم بند کرانے کے لئے مودی حکومت پر دبائو ڈالے۔ مظاہرین نے سکھوں کی آزاد ریاست” خالصتان” کے قیام کی کھل کر حمایت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔مظاہرین نے کینیڈا میں قتل کئے گئے خالصتان نوازرہنما ہردیپ سنگھ نجر کے لواحقین کو انصاف دلوانے کا بھی مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button