مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں "پولیو فری پاکستان” پمفلٹ کی گردش، بھارتی حکام سے وضاحت طلب

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں "پولیو فری پاکستان” کے نعرے پر مشتمل ایک پمفلٹ کی گردش پر قابض حکام نے بلاک میڈیکل آفیسر سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجوری کے چیف میڈیکل آفیسر نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بلاک میڈیکل آفیسر کو اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انٹینسیفائیڈ پلس پولیو امیونائزیشن پروگرام 2026سے متعلق ایک اشتہار سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر گردش کر رہا ہے، جس سے یہ تاثر ملتاہے کہ اسے بی ایم او کے دفتر نے باضابطہ طور پر جاری کیا ہے۔قابض حکام کے مطابق اشتہار کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ اس پر پاکستان کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرکا لوگو اور "پولیو فری پاکستان” کا نعرہ درج ہے، حالانکہ اس کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکمہ صحت کے کسی بھی پروگرام سے کوئی تعلق نہیں۔ اشتہار پر بی ایم او کا نام اور عہدہ بھی درج تھا۔حکم نامے کے مطابق یہ اشتہار کمیونٹی ہیلتھ آفیسر ایوب لون کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ بی ایم او کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واضح کریں آیا یہ مواد سرکاری منظوری سے تیار، شائع یا تقسیم کیا گیا تھا جبکہ اشتہار کی تیاری اور تشہیر کے ذمہ دار اہلکاروں کی نشاندہی بھی کریں۔ کمیونٹی ہیلتھ آفیسر سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے کہ انہوں نے اس مواد کو کیوں اور کس اجازت کے تحت پھیلایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button