بھارت

بھارت :پنجاب میں سکھ مبلغ پر حملہ، ٹانگ کاٹ دی گئی

چندیگڑھ یکم اپریل(کے ایم ایس)بھارتی پنجاب میں پولیس نے کہاہے کہ ضلع ترن تارن میں نامعلوم افراد نے ایک سکھ مبلغ پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا اور اس کی ٹانگ کاٹ دی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ گرومیت چوہان نے بتایا کہ سکھ مبلغ کی شناخت 32سالہ سکھ چین سنگھ کے طور پرہوئی ہے جن پر گزشتہ رات کھڈور صاحب قصبے میں حملہ کیا گیا اور حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سینئر پولیس حکام نے بتایاکہ سکھ مبلغ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اوران کی دو سرجریزکی گئیں۔ انہوں نے بتایاکہ وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔سکھ چین سنگھ بنیا گائوں کے ایک گوردوارے میں ملازم ہیں۔ان کی ٹانگ بے دردی سے کاٹ دی گئی اورحملہ آور ان کی ٹانگ کو اپنے ساتھ لے گئے۔اس کے علاوہ ان کے ہاتھ کی انگلی پر بھی گہرے زخم آئے۔ ایس ایس پی نے بتایاکہ ان کی ٹانگ جسے شرپسندوں نے کاٹ دیا تھا، آس پاس نہیں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اہل خانہ کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button