مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں فوجی آپریشن آج مسلسل 40ویں روز بھی جاری

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی بدھ کو مسلسل 40ویں روز بھی جاری رہی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج ، پیراملٹریسینٹرل ریزرو پولیس فورس، ایلیٹ کمانڈوز اور پولیس کے اہلکار گھمبیر موگلہ اورڈریمل کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی کررہے ہیں۔قریبی دیہات کے مکینوں نے بتایا کہ بھارتی فورسزکے اہلکار جنگل میں وقفے وقفے سے فائرنگ کررہے ہیں۔ فورسز نے علاقے میں کئی قدرتی غاروں کی بھی تلاشی لی لیکن ابھی تک کچھ نہیں ملا۔ پیر پنجال کے خطے میں راجوری اور پونچھ کے جنگلات میں بے شمار قدرتی غاریں ہیں۔ وائٹ نائٹ کورکے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے حال ہی میں سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کاونٹر انسرجنسی فورس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی راجوری اور پونچھ کا دورہ کیا اور آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ میڈیا کو علاقے تک رسائی نہیں دی جارہی ہے اورپورا علاقہ بھارتی فورسز کے سخت محاصرے میں ہے جبکہ مقامی لوگوں سے مسلسل پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button