مقبوضہ جموں و کشمیر

جھوٹے وعدوں کے ذریعے کشمیریوں کے دل نہیں جیتے جا سکتے، عمر عبداللہ

omer abdullah111

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے حکمران بھارتی جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر مقبوضہ علاقے میں صورتحال میں بہتری اور ترقی کے بی جے پی کے دعوے درست ہیں تو پھروہ جموں وکشمیر میں انتخابات کیوں نہیں کراتی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں ترقی اور صورتحال معمول پر آنے سے متعلق مودی حکومت کے دعوئوں کوچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال اگست 2019میں دفعہ370کی منسوخی کے بعد کیے گئے ان دعوئوں کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹے وعدوں اوربلند و بانگ دعوئوں کے ذریعے لوگوں کے دل نہیں جیتے جا سکتے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے دل جیتنے کے لیے ان کے جذبات کو سمجھنا ہوگا، ان کے مسائل کو حل کرنا ہوگا اور ان کی تکالیف کو کم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کوبرسوں تک جیلوں میں قید رکھ کر ان کے دل نہیں جیتے جا سکتے۔عمرعبداللہ نے کہا کہ مودی حکومت نے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مقبوضہ علاقے میں ترقی اور امن کا بہت پروپیگنڈا کیا جو بالآخر جھوٹ اور دھوکہ ثابت ہوا۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کو بتایا گیا کہ دفعہ 370جموں و کشمیر میں ملازمتوں کی راہ میں رکاوٹ ہے، رشوت خوری اور بدعنوانی کی جڑ ہے۔لیکن اسکی منسوخی کے بعد کیا تبدیلی آئی ؟ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں کوئی ترتی نہیں ہوئی اگر ایسا ہے تو پھر مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں انتخابات کیوں نہیں کرارہی ، راہ فرار کیوں اختیار کر رہی ہے ؟بی جے پی کے مقامی ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ وہ بی جے پی کی اے، بی، سی، اور ڈی ٹیموں کو مشورہ دیے ہیں کہ وہ اتر پردیش میں کشمیریوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کے خلاف آواز بلند کریں۔ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے دیکھیں کہ کس طرح کشمیریوں کو تھانوں میں بلا کر ہراساں کیا جارہاہے۔ انہوںنے کہاکہ اگروہ کشمیریوں کے بارے میں بات نہیں کر سکتے تو کم از کم یوپی کے مسلمانوں کی بات کریں جہاں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button