مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں مسلسل جاری

سرینگریکم نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج مسلسل دوسرے دن بھی ضلع بارہمولہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی جاری رکھی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اتوار کو ضلع کے علاقے بوٹا پتھری گلمرگ اور بونیار میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شرو ع کی تھی ۔ بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری ضلع میں اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔
ادھر پونچھ اور راجوری کے اضلاع کے علاقوں مینڈھر ، سرنکوٹ اور تھنہ منڈی میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی 22ویں روز بھی جاری رہی ۔
دریں اثناء گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے باہر ایک نومولود بچے کی جلی ہوئی لاش ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button