ررواں سال، بی ایس ایف کے ہاتھوں 10 بنگلہ دیشی شہری ہلاک

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی انسانی حقوق کی تنظیم ‘آئن او سالش کیندر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2026 کے پہلے چھ مہینوں کے دوران بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے تشدد میں کم سےکم 10 بنگلہ دیشی شہری ہلاک ہو ئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، تنظیم نے جنوری سے جون کے درمیان بی ایس ایف کے تشدد کے 21 واقعات رپورٹ کئے ہیں جن میں 10 افراد ہلاک، 10 زخمی اور ایک اغوا یا حراست کا واقعہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں سے سات افراد بی ایس ایف اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ تین بدترین تشدد کے بعد جاں بحق ہوئے۔ تنظیم نے اس عرصے کے دوران سرحدی تشدد کے الگ الگ واقعات میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔
اس کے علاوہ، ایک شخص کو بی ایس ایف نے اغوا یا حراست میں لیا۔ یہ واقعات ڈھاکہ، کھلنا، راجشاہی، رنگ پور، سلہٹ، چٹاگانگ اور میمن سنگھ ڈویژنز کے تحت سرحدی علاقوں سے رپورٹ کیے گئے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا نئی دہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت-بنگلہ دیش سرحد کے ساتھ شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور بی ایس ایف کی زیادتیوں کے لیے احتساب کو یقینی بنائے۔








