بھارت

بھارت : پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام پر درجنوں مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج

لکھنو: بھارت میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اتر پردیش میں پولیس نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام پر چار درجن سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے چھ افراد کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے بریلی شہر کے ایک مصروف بازار میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام پر اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کے اراکین سمیت چار درجن سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ سابق کارپوریٹر تحسین کے بیٹے کاشف کے خلاف بھی مقدمہ درج کیاگیا ہے جو مبینہ طور پر مولانا توقیر رضا کی اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) سے وابستہ ہے۔ مولانا توقیر رضا گزشتہ سال 27 ستمبر سے جیل میں نظربند ہیں جنہیں بریلی میں ”آئی لو محمد“ کے پوسٹر پر گرفتارکیاگیا تھا۔مسلمانوں کے خلاف شکایت ایک ہندو انتہاپسند وکاس نے درج کرائی تھی۔ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک کمپیوٹر شاپ کے قریب کھڑا تھا جب موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوانوں کا ایک گروپ ادھر سے گزار جو کرکٹ کے بلے لے کر نعرے لگا رہے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button