کشمیری تارکین وطن

شہید برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر پیرس میں تقریب کا اہتمام

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک مقامی ہوٹل میں شہید برہان مظفر وانی کے دسویں یوم شہادت پر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریبکا اہتمام کیاگیا جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب کی صدارت انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر زاہد ہاشمی نے کی جبکہ فرانس میں پاکستانی کمیونٹی سے پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے مئیر عمر یعقوب مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی، بعدازاں پاکستان کا قومی ترانہ اور کشمیر کا قومی ترانہ پیش کیا گیا، تقریب میں مختلف پاکستانی میڈیا اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی میر عمر یعقوب سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاجن میں ایم کے پرویز چوہدری، راجہ کرامت چوہدری، احمد طاہر، سحر، نینا خان، روحی بانو، راجہ طاہر، لالہ برہان، عدنان سلیمان اور عاطف ہاشمی شامل تھے۔اپنے صدارتی خطاب میں زاہد ہاشمی نے کہا کہ شہید برہان مظفر وانی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تحریکِ کشمیر کو نئی روح بخشی اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی جدوجہد اور شہادت مسئلہ کشمیر کی تاریخ کا اہم سنگِ میل ہے۔زاہد ہاشمی نے پاکستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 12 نشستوں کے معاملے پر جاری احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا حل ہنگاموں، دھرنوں یا جانی و مالی نقصان میں نہیں بلکہ مذاکرات میں ہے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم سب پاکستانی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button