کشمیری تارکین وطن

برسلز : بھارتی حکومت کی طرف سے مزید 2سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مذمت کی

Ali raza syedبرسلز:کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے مزید 2 آزادی پسند سیاسی جماعتوں پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کودبانے کی اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے آزادی پسند تنظیموں جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ پر 5سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں اعلان بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پرعائد پابندی میں مزید پانچ سال کی توسیع بھی کی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ پہلاموقع نہیں ہے جب کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرنے والی سیاسی آوازوں پر قدغن عائدکی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے پہلے ہی حق خودارادیت کی حمایت پرمسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، تحریک حریت، دختران ملت، مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔علی رضا سید نے کہاکہ کشمیری عوام گزشتہ 76 سال سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور تحریک آزادی کواسکے منطقی انجام تک پہنچانے تک بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں پر پابندی لگا کربھارتی حکومت کشمیریوں کو محکوم اور جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو طول دینا چاہتی ہے ۔علی رضا سید نے کہا کہ کشمیریوں سیاسی جماعتوں کے خلاف بھارت کا یہ ریاستی جبر آزادانہ سیاسی سرگرمیوں، سیاسی آزادی، تقریر اوراظہار رائے کی آزادی اور سیاسی جماعتوں کی تشکیل اور تنظیم جیسے حقوق سے متعلق بین الاقوامی اصولوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرنے سے روکے اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے دبائو بڑھائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button